گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دریاوں، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے کشتی رانی پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق 25 مئی سے 31 مئی تک ہوگا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ پابندی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لگائی گئی ہے، شہری پابندی پر عملدرآمد کریں، بصورت دیگر دریاؤں، نہروں و ندی نالوں میں نہانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




