اپریل 21, 2026

موسم گرما کے دوران ڈینگی کی افزائش پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) موسم گرما کے دوران ڈینگی کی افزائش پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے ۔ محکمہ صحت کے حکام کو اس حوالے سے جامع لائحہ عمل بنانا چاہئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی صدارت میں ڈینگی کنٹرول اجلاس منعقد ہوا ۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی لاروا کی تلاش جاری ہے اب تک 62 مقامات سے لاروا کی افزائش کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں 1674 ہاٹ اسپاٹ پر لاروا کی تلاش کا کام جاری ہے ۔