اپریل 20, 2026

پنڈدادنخان: للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا،عوام سراپا احتجاج

پنڈدادنخان(عدنان یونس،محسن باگڑی)للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا،ورکنگ کمیٹی کے ہمراہ عوام سراپا احتجاج بن گئے پنڈی سید پور میں احتجاج کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کے باعث عوام پر خطر سفر کرنے پر مجبور چند روز قبل کشتی ڈوبنے سے چھ قیمتی جانیں چلی گئی،منصوبہ کا کام جلد شروع نہ کیا گیا تو احتجاج کا دئرا کار بڑھ جائے گا،ورکنگ کمیٹی تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کا منصوبہ عوام کے لیے عذاب بن گیا سڑک پر سفر کرنا محال حادثات معمول بن چکے ہیں ورکنگ کمیٹی کے زیر نگرانی متعدد بار احتجاج ریکارڈ کروائے گئیلیکن سیاسی نمائندوں اور حکومت کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے گزشتہ روز ورکنگ کمیٹی کے کنوینئر مفتی کرم بشیر کی زیر قیادت پنڈی سید پور کے مقام پر احتجاج کیا گیا جس میں تحصیل پنڈدادنخان بھر سے تاجر برادری صحافیوں،سماجی کارکنوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے منصوبہ پر کام روکنے کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر مفتی کرم بشیر۔حاجی عبدالغفور۔تیمور نواز جٹ و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے عرصہ دراز سے للہ تا جہلم روڈ عوام کے لیے درد سر بن ہوا ہے ہمسائے اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر کا کام بعد میں شروع ہوکہ مکمل ہو چکا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے حادثات میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کے نقصان ہو رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب کو تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھنا ہوگا اور انکا حل یقینی بنانا ہوگا ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا۔یاد رہے چند روز قبل سگھر پور کے مقام پر دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے چار معصوم بچوں اور دو خواتین سمیت چھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا کیونکہ کھنڈر سڑکوں پر سفر کرنے کی اذیت سے بچنے کے لیے عوام کو پر خطر سفر کا انتخاب کرنا پڑتا ہے.