گلیانہ(انصر فاروق مغل) اہل علاقہ کے لیے خوشخبری جے پور میں فلاح انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل دست اخوت فاؤنڈیشن نے مراڑیاں روڈ نزد ڈیرہ گلاب فاطمہ ہومز میں اپنا دفتر منتقل کر لیا۔ صدر دست اخوت فاؤنڈیشن راجہ آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دست اخوت فاؤنڈیشن نے جے پور میں ابتدائی طور پر قرض حسنہ سلائی کی تربیت، آئ ٹی کی تربیت، کیریئر کونسلنگ گھریلو دست کاریاں اور تعلیمی وظائف کے ذریعے مستحق افراد کی مدد کی ۔ جے پور سلائی سکول سے پہلے بیج میں30اور دوسرے بیج میں 20بچیاں ٹوٹل پچاس بچیوں نے سلائی سیکھی اور قرض حسنہ کی مد میں 87افراد کو قرض دیا جس سے وہ اپنا کاروبار کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں 87 افراد کو جو قرض حسنہ دیا گیا اس کی مالیت 45لاکھ روپے ہے اب کوٹلہ ارب علی خان میں مراڑیاں روڈ نزد ڈیرہ گلاب فاطمہ ہومز میں دفتر منتقل کر دیا گیا ہے اور سلائی سکول میں داخلہ بھی جاری ہے یکم جون سلائی کلاسسز کا آغاز ہوگا راجہ آفتاب احمد نے بتایا کہ عنقریب دست اخوت فاؤنڈیشن کوٹلہ کہ دفتر کا افتتاح کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دست اخوت فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو خالصتاً دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اورسیز پاکستانیز کوٹلہ و گردونواح سے مخیر حضرات سے اس فلاحی ادارے کے لیے مالی تعاون کی اپیل ہے اور سیز اور مخیر حضرات بھر پور مالی تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس فلاحی ادارے کی سکیموں سے مستفیض ہو کر ایک کامیاب زندگی گزاریں مزید معلومات کے لیے 03370478935موبائل نمبر پر راجہ آفتاب احمد سے رابطہ کر سکتے ہیں





