نومبر 3, 2026

مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) شہر کی اوپن مارکیٹ کے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر درجہ سوم کا گھی 33 سے 60 روپے فی کلوگرام مہنگا کردیا گیا۔ رجسٹرڈ صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 60 روپے اضافے سے 393 روپے فی کلو جبکہ عام صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 33 روپے اضافے سے 463 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی 5 روپے فی کلوگرام مہنگی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 155 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے۔