کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) عزیز بھٹی شہید ہسپتال گُجرات میں چھت گرنے کے واقعہ پر کھاریاں کی ڈاکٹرز کمیونٹی کا اظہار افسوس ۔ جنرل سیکرٹری پی ایم ڈسٹرکٹ گُجرات ڈاکٹر جمشید دلاور، ڈاکٹر محمد عباس چوہدری (گلیانہ)، ڈاکٹر خضر حیات چوہدری، ڈاکٹر عثمان احمد چاڑ، ڈاکٹر یاسر حنیف چوہدری، ڈاکٹر میجر (ر) مُحمد صدیق، ڈاکٹر تقی شاہ، ڈاکٹر مدثر چوہدری (پنجن کسانہ)، ڈاکٹر انوار منیر چوہدری نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گُجرات کی سرجیکل وارڈ میں چھت گرنے کے واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور زمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔




