اپریل 18, 2026

کھاریاں کو فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے:فرینڈز آف کھاریاں نے چودہ نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا

کھاریاں( لیاقت علی قادری )تحصیل کھاریاں کی سب سے بڑی سماجی تنظیم فرینڈز آف کھاریاں نے چودہ نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا۔ کھاریاں کو ضلع کا درجہ دلانے کا مطالبہ سر ِ فہرست۔ تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف کھاریاں کے سالانہ افطار ڈنر کے موقع پر فرینڈز آف کھاریاں کے چیف آرگنائزر چوہدری ندیم منظور بیگہ نے تحصیل کھاریاں کے عوام کے دیرینہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے چودہ مطالبات پر مشتمل اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 1-کراچی کے بعد سب سے زیادہ زرِ مبادلہ دینے والی تحصیل کھاریاں کواس کی جغرافیائی، معاشی اور معاشرتی اہمیت کے پیش نظر فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے۔ 2-کھاریاں سروس روڈ سمیت تحصیل کھاریاں میں جاری تمام تعمیراتی منصوبوں کو جلد تکمیل تک پہنچایا جائے۔3- تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں ٹراما سنٹر قائم کیا جائے تاکہ جی ٹی روڈ اور تحصیل بھر میں حادثات کے زخمیوں کی جان بچائی جا سکے۔ 4-کھاریاں میںمحکمہ تعلیم کے افسران کے ایک ساتھ دفاتر پر مشتمل ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کیا جائے۔5-ڈی سی گجرات اور ڈی پی او گجرات ہر ماہ کھاریاں کیمپ آفس میں کھاریاں اور سرائے عالگیر کے شہر یوں کے مسائل سننے کے لیے بیٹھا کریں6-لاہور میں چلنے والی سپیڈو بس کی طرز پر گجرات سے سرائے عالمگیر، گجرات سے ڈنگہ اور گجرات سے کوٹلہ ارب علی خان تک سرکاری بسیں چلائی جائیں ۔ 7-منتخب عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں ماہانہ کھلی کچہری کا انتظام کریں جن میں (ضرورت کے مطابق)سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود ہوں تاکہ موقع پر مسائل کو حل کیا جا سکے۔ 8-گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کی ویلفیئر کمیٹی کو بحال کیا جائے اور اس میں میٹرک کی کلاسز کا اجرا کیا جائے۔9-گورنمنٹ اصغر علی گرلز کالج کھاریاں،گورنمنٹ امام دین جنجوعہ گرلز ڈگری کالج لالہ موسیٰ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈنگہ میں ایم اے کی کلاسوں کا اجرا کیا جائے۔10- لالہ موسیٰ میں موجود سبزی و فروٹ منڈی کو شہر سے باہر نکال کر کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے درمیان کسی مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ دونوں شہروں اور کھاریاں کینٹ کے رہائشی یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔ 11-لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کے تحصیل لیول ہسپتال کو باقاعدہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دیا جائے۔12-ڈنگہ میں اسپیشل بچوں کیلئے اسپیشل ایجوکیشن سکول قائم کیا جائے۔ 13-تحصیل سرائے عالمگیر اور کھاریاں کے عوام کے لئے نادرا آفس کھاریاںمیں پاسپورٹ کاؤنٹر منظورہو چکا ہے اس کو فی الفورایکٹو کیا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔14-کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے درمیان جدید سہولتوں سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کروایا جائے۔
اس سے قبل فرینڈز آف کھاریاں کے صدر میاں محمد صفدر نے ادارے کی کی نو سالہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جنرل سیکرٹری لیاقت علی قادری نے خطبہ استقبالیہ دیا، پروگرام کی نظامت آفتاب نیئر صدیقی نے کی۔تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اختر علی چھوکر کلاں،غازی ثاقب شکیل جلالی، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، چوہدری فضائل اختر، میاں عبدالوحید عظیم، چوہدری بشیر احمد، شیخ جواد قمر، شیخ شاہد قمر، بشارت علی طاہر ، نمبردار افضال گلیانہ ، میاں سلیم یوسف اور قاری علی اکبر سمیت معززین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر فرینڈز آف کھاریاں چوہدری ندیم منظور un کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر بھی دیا گیا۔
لیاقت، علی قادری 03006203220