اپریل 18, 2026

جہلم سٹی پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم سٹی پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ سپیکرز برآمد،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان سجاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ 02 عدد سپیکر مالیتی 60000 روپے برآمد،شہری سعید انور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے ہوٹل کا تالا توڑ کر کسی نامعلوم شخص نے سپیکر چرا لئے ہیں،پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ سپیکر بر آمد کر لئے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، دوسری جانب ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،شراب سپلائر ملزم سمیت پتنگ فروش ملزم گرفتار،پتنگیں اور شراب برآمدجلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ارشد محمود اور ذیشان اصغر کو گرفتار کر لیا،ملزم ارشد محمود سے دیسی شراب اور ملزم ذیشان اصغر سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔