دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ اینٹی نارکوٹکس کی منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پٹرول کی ٹینکی میں سپلائی کے دوران کوشش ناکام ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں اینٹی نارکوٹکس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان پٹرول کی ٹینکی میں بھر کر 302کلو 400گرام چرس اور 130کلو 800گرام افیون، خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں اسمگل کرنے کے لیے لے کر جا رہے تھے اینٹی نارکوٹکس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔




