پنڈدادنخان (گوہر وقاص پراچہ)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ منگل سین کھیوڑہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب زیر نگرانی پرنسپل ادارہ ہذا ملک محمد آصف منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی۔ ای ا۔و ملک عدیل عباس۔ معروف ساجی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اختر نجمی۔ معروف بزنس مین چوہدری ثاقب رسول۔ سیاسی و سماجی شخصیت ملک شہزاد۔ سیاسی و سماجی شخصیت سنئیر صحافی ڈاکٹر سرفراز عباس اور ملک اعجاز سروئیر نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور مستحق بچوں کے لیے مختلف قسم کی امداد کا اعلان بھی کیا اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ مینگل سین کھیوڑہ کا ماحول اور نظم و ضبط ہزاروں روپے فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے تقریب میں خصوصی شرکت ریٹائرڈ ٹیچرز ملک محمد یوسف۔ مرزا محمد بشیر۔مرزا مختار احمد نے کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی سکول کے ہونہار بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلوں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ادارہ کے پرنسپل ملک محمد آصف نے شرکاء اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم ایک ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہمارا ویژن غریب بچوّں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہے انہوں نے سکول کے جملہ سٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے تمام ٹیچرز بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ضروریات زندگی پر بھی خصوصی نظر رکھتے ہیں اور جب ضرورت پڑے تو بچوں کو والدین جیسا پیار دیتے ہوئے ان کی ضروریات کو پورا کر دیتے ہیں ٹیچرز میں سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ٹیچر چوہدری نوید شہزاد کھرل اور محترم ٹیچر ذوالفقار حسین کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا آخر میں پرنسپل ملک محمد آصف نے آنے والے تمام معزز مہمان اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور والدین سے گزارش کی کہ وہ بچوں کی سکول میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ اپ کے بچوں کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع نہ ہو




