کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) سرائے عالمگیر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال جانے والے مرکزی راستے پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شدید ترین اندھیرا چھایا رہتا ہے، جس کے باعث ایمرجنسی کی صورت میں بھی مریض اور ان کے لواحقین رات کے وقت ہسپتال جاتے ہوئے خوف محسوس کرتے ہیں۔
مقامی شہریوں کے مطابق ہسپتال کو جانے والی تقریباً آدھا کلو میٹر طویل سڑک پر رات ہوتے ہی مکمل اندھیرے کی وجہ سے خوف اور دہشت کا راج قائم ہو جاتا ہے۔ لائٹس کی عدم موجودگی کے باعث حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا خدشہ بھی ہر وقت لاحق رہتا ہے۔
اس صورتحال پر سرائے عالمگیر کے شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس راستے پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔





