اکتوبر 28, 2026

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کے نرخ میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 71 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی یہ نئی قیمتیں 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔