رپورٹ (ادریس احمد سے ) پاکستان نیوی کے سینئر افسر چوہدری تصور اقبال کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع کے لیے نمایاں کردار کے اعتراف میں ریئر ایڈمرل (Rear Admiral) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، چوہدری تصور اقبال اس وقت کمانڈر ویسٹ (Commander West) کے اہم عہدے پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ان کی ترقی کو پاکستان نیوی میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، وسیع تجربے اور غیر معمولی خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے، ریئر ایڈمرل پاکستان نیوی کا ایک اہم دو ستارہ (Two-Star) رینک ہے، جو پاک فوج میں میجر جنرل کے مساوی سمجھا جاتا ہے، ان کی ترقی پر اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی جذبے، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت جاری رکھیں۔





