کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے کھاریاں کے گاؤں ہکلہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں سے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی، جس پر اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او گجرات نے متعلقہ ایس ایچ او کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف مل سکے۔




