اوسلو(پریس ریلیز) پاکستان یونین ناروے کی بورڈ ممبرمیٹنگ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں ممبران نے بھرپوراندازمیں شرکت کی، میٹنگ میں ماہ اگست میں ہونیوالے جشن آزادی پروگرام کی تیاریوں و انتظامات کاجائزہ سمیت دیگراہم امور پرمفصل اندازمیں تبادلہ خیالات کیاگیا،ممبران نے چوہدری قمراقبال کو پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم پر یوم آزادی سمیت دیگرتہواروں پر کامیاب پروگراموں کے انعقاد پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان بارے مفصل اندازمیں شرکائکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 8اگست بروزہفتہ کوہونیوالے جشن آزادی پروگرام میں پاکستان کی بیوروکریسی، جوڈیشری،سیاستدان بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے پروگرام میں 4سماجی وفلاحی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو پاکستان یونین ناروے کی طرف سے خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے جس میں ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹو ملہی گروپ آف کمپنیز چوہدری ندیم اخترملہی کوانکے رفاع عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے اورعطیات دینے پرخصوصی ایوارڈ دیاجائے گا جبکہ ایک ایوارڈ پاکستان کے سینئربیوروکریٹ کودیاجائے گا اس کے ساتھ دو خصوصی ایوارڈز اوسلو کے ادبی لٹریچرکے حوالے سے خدمات سرانجام دینے والے ممتازشاعر،کالم نگار آفتاب وڑائچ،ممتازشاعر وسکالر محمد ادریس لاہوری کودیئے جائیں گے انکے ساتھ رابعہ موومنٹ ناروے کی سرکردہ رہنما کبریٰ افضل کو ناروے میں مقیم پچاس سال سے زائد عمرکی خواتین کیلئے صحت اورروزمرہ زندگی کوبہتربنانے کے حوالے سے کام کرنے کے اعتراف میں دیاجائے گا،چوہدری قمراقبال نے بتایاکہ پاکستان یونین ناروے کے جنرل سیکرٹری منشائخاں، سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز نے گزشتہ سال پاکستان کے وزارت خارجہ کے سیکرٹری سے اہم میٹنگ کرکے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے اہم مسائل خصوصاً جوبچے شادیاں کرتے ہیں فیملی ویزے پرویٹنگ لسٹ کافی طویل ہوتی ہے اسے کم کیاجائے اس کے ساتھ24سال کی عمرپرلگائی گئی پابندی بھی ختم کی جائے، دوران میٹنگ یہ مطالبہ بھی پیش کیاگیاکہ پاکستان میں قائم جیری ویزہ آفس میں ٹائم کے حوالے سے فیملی وزٹ کاخانہ نہیں جس کے لئے متعلقہ افراد کو کراچی جیری آفس ٹائم کیلئے رابطہ کرنا پڑتاہے اسے پنجاب میں بھی نافذ کیاجائے جس پر فاران آفس نے فوراً عملدرآمد کراتے ہوئے پنجاب میں لاہوراسلام آباد ودیگرشہروں میں بھی فیملی وزٹ خانہ کی کیٹیگری شامل کرلی ہے جس سے ناروے آنیوالے کوبڑا ریلیف ملے گا چوہدری قمراقبا ل نے کہاکہ انشائاللہ 8اگست کوہونیوالا پروگرام بھی مثالی ہوگا جس میں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھرشرکت کرے گی انہوں نے گجرات اوراوسلو کے صحافیوں کو بھی بھرپورتعاون کرنے پرشکریہ ادا کیا اس موقع پرانہوں نے شاندارپروگرام کے حوالے سے اپنی ٹیم کومختلف ڈیوٹیاں بھی تفویض کیں،میٹنگ میں نوید خاور، پروفیسر ڈاکٹربلال، چوہدری اکرم سیکریالی، ملک پرویز،منشائخاں، محمداصغر، عبدالرحمن،غفوربٹ، طاہرمحمود کھاریاں درامن،اصغرخان، میاں بشیر، شاہد جمیل، غلام سرور،طاہرمحمود، شاہد منیر، وقاص نثار، آصف علی، وقارعنصر،میرناصر، اقبال احمد،عمران خان،دلنوازخان شریک ہوئے۔شرکائکے اعزازمیں گرینڈ عشائیے کابھی اہتمام کیاگیا۔





