منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) منڈی بہاءالدین کامران عامر خان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے مثالی قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور ضلعی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کے اعتراف میں شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں پرامن ماحول کو یقینی بنانے میں علماء کرام اور شہریوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اور عوام و پولیس کا مضبوط اشتراک ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے نمائندگان نے سرٹیفکیٹس پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ضلعی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔





