امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد جمعہ کے روز ایران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اس احکامات کی وجہ سے ایران کے خلاف روزانہ ہونے والے فضائی حملوں کا تقریباً دو ہفتے طویل سلسلہ عارضی طور پر رک گیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے لڑاکا طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ان حملوں کے دوران 17 ڈرون طیارے، ہینگر میں کھڑا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ، ایک پی 8 طیارہ، ایک سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔





