جولائی 29, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد میں اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد میں اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا افتتاح کر دیا ہے جو کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا اور ملک کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کا امید اور حوصلے سے مقابلہ کرنے سے ہی تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متحد ہو کر کام کرنے سے کوئی بھی ہدف ناقابلِ حصول نہیں رہتا۔