جون 1, 2026

تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیا ، 300 لیٹر شراب برآمد

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار300لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اور گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹرمجاہد فاروق نے شہباز فاروق Asi اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دلانوالہ کے قریب ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد افضال ولد محمد اقبال ساکن چکوڑی بھیلوال کوگرفتار کرلیا۔جسکے قبضہ سے300لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔گرفتار ملزم کیخلاف مزید تفتیش کا آغازکردیا۔