ستمبر 13, 2026

کھاریاں میں مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع، انتظامیہ کی نکاسیٔ آب کی کارروائیاں جاری

کھاریاں (طاہر اقبال) کھاریاں میں مسلسل ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں اور اہم سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر نکاسیٔ آب کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنی گاڑیاں آہستگی سے چلائیں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں پر سفر کرتے وقت خاص احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔