جولائی 27, 2026

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور چیف آفیسر کی بروقت کارروائی، جی ٹی روڈ سے بارش کا پانی نکلوا دیا گیا

سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عظمت فرید وڑائچ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر بارش کے باعث جمع ہونے والا پانی فوری طور پر نکلوایا۔ دونوں افسران خود موقع پر موجود رہے اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کی، جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اس بروقت اقدام پر مقامی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

انتظامیہ کی اس فوری کارروائی سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوا بلکہ عوام کو بھی شدید بارش کے دوران پیدا ہونے والی کوفت سے نجات ملی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افسران کا فیلڈ میں موجود رہ کر کام کی نگرانی کرنا خوش آئند اقدام ہے۔