حکومتِ پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ (NICOP) سے متعلق سفری پالیسی میں سخت تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب منسوخ یا میعاد ختم ہونے والے نائیکوپ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی ہدایات کے مطابق، ایئر لائنز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مسافر کو پرواز میں سوار نہ ہونے دیں جس کے پاس درست نائیکوپ یا ویزا موجود نہ ہو۔
اس سے قبل، نائیکوپ کے حامل پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ کی سہولت دی جاتی تھی، تاہم اب یہ پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔ اب نائیکوپ کی رسید دکھانے پر بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور صرف درست دستاویزات کے حامل مسافر ہی پاکستان میں داخل ہو سکیں گے۔ ایئر لائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان نئے ضوابط پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔





