بالاکوٹ میں 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے 21 برس بعد ایک لاپتہ بچے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ مانسہرہ اور شمالی پاکستان کو لرزا دینے والے اس زلزلے میں 4 سالہ جمال شفیق لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی باقیات اب ایک طویل عرصے بعد ملبے سے ملی ہیں۔
بچے کے والد شفیق الرحمٰن کے مطابق، یہ باقیات ان کے گھر کی دوبارہ تعمیر کے دوران ملبے کے ڈھیر سے برآمد ہوئیں۔ والد نے بتایا کہ زلزلے کے اس قیامت خیز واقعے میں ان کے خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ ملنے والے کپڑوں اور جوتوں کی مدد سے انہوں نے اپنے بیٹے کی شناخت کی۔





