جون 1, 2026

کھاریاں: جی ٹی روڈ پر افسوسناک حادثہ، موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان جاں بحق

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) جی ٹی روڈ پر براق سٹی کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 22 سالہ نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایک موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے کہ اچانک پیچھے بیٹھا ہوا 22 سالہ رخسار احمد ولد گلزار احمد، جو کھاریاں کا رہائشی تھا، توازن بگڑنے پر موٹر سائیکل سے نیچے جا گرا۔ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی موجودگی میں متوفی کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر دیا گیا۔