جون 1, 2026

سید تنویر حسین شاہ کا پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن پھالیہ و پاہڑیانوالی کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سی ای او تنویر ایسوسی ایٹس اسلام آباد، سید تنویر حسین شاہ نے پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن پھالیہ و پاہڑیانوالی کے عہدیداران اور معزز دوست احباب کے اعزاز میں ایک شاندار عید ملن پارٹی و پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پراپرٹی سیکٹر سے وابستہ معروف کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سید تنویر حسین شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی کارکردگی اور کامیاب منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تنویر ایسوسی ایٹس کا عزم عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ معیاری رہائشی و کمرشل منصوبے متعارف کرائے ہیں۔ سید تنویر حسین شاہ نے فیصل ہلز اسلام آباد، ہادی میثم گارڈن پھالیہ اور میثم انکلیو پاہڑیانوالی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پراجیکٹس کا بنیادی مقصد عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ اور پرسکون رہائشی ماحول فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے تنویر ایسوسی ایٹس کی خدمات اور کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب کے اختتام پر میزبان سید تنویر حسین شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔