جون 1, 2026

گوجرانوالہ: قیمہ بنوانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان دکاندار قتل

گوجرانوالہ کے علاقے گلشن رحمان میں معمولی تلخ کلامی نے ایک نوجوان دکاندار کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاہک نے قیمہ بنوایا اور ادائیگی کیے بغیر ہی دکان سے چلا گیا۔ دکاندار جب اپنے حق (پیسے) کا تقاضا کرنے کے لیے گاہک کے گھر گیا تو ملزم اشتعال میں آ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے طیش میں آ کر نوجوان دکاندار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاقے میں اس اندوہناک واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔