جون 1, 2026

ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مضبوطی کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب بھارت کے جہاز گرائے گئے تو انہیں سبق ملا اور ایک ہفتے کی مختصر جنگ میں ہی ان کی عقل ٹھکانے آ گئی تھی۔ صدر زرداری نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ بھارتی قیادت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے، اور وہاں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو میڈیا پر دانستہ طور پر نہیں دکھایا جاتا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی داخلی اور خارجی بہتری کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔