جون 1, 2026

ڈاکٹر ضمیر احمد خان کو عمرہ کی سعادت مبارک: معروف شخصیات کی پاک فیملی ہومیوپیتھک کلینک آمد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) نورانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جہلم کی معزز شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محترمہ مصباح ضمیر کے والدِ ، معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر ضمیر احمد خان (پروپرائیٹر پاک فیملی ہومیوپیتھک کلینک جہلم) کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر معزز شخصیات کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر معروف صحافی و چیئرمین عوامی میڈیا گروپ راجہ سہیل کیانی، ممتاز معالج ڈاکٹر عرفان الطاف مرزا (ڈینٹل کلینک)، اور سرائے عالمگیر کے امان میڈیکل اسٹور کے کوالیفائیڈ پرسن ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے حاضر ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے مزید دینی و دنیاوی کامیابیوں اور صحت و سلامتی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا