اپریل 29, 2026

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کا گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ، میٹرک امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے گورنمنٹ ہائی اسکول کھاریاں کا دورہ کیا اور میٹرک امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران امتحانی عمل کو پرامن اور شفاف پایا گیا، جبکہ تعینات عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے اور طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے