نومبر 6, 2026

کھاریاں: اینٹی کرپشن گجرات کی بڑی کارروائی، پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گجرات میں ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران تحصیل کھاریاں میں تعینات پٹواری اسد چھینہ کو رشوت وصول کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، پٹواری اسد چھینہ ولد غلام رسول چھینہ ایک شہری سے 15 ہزار روپے رشوت طلب کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے جال بچھایا اور ملزم کو نشان زدہ نوٹوں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

​کارروائی کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری رہے گا اور ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے تاکہ دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔