نومبر 6, 2026

ایران میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد کی فوج میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن، امریکا و اسرائیل کیخلاف لڑنے کا اعلان

ایران کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق 10 روز قبل عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ملک کی خودمختاری کے دفاع کیلئے فوج میں شمولیت اختیار کریں، جس پر غیر معمولی ردعمل سامنے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 دن کے اندر 12 ملین افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اور یہ عمل تاحال جاری ہے، جو عوامی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کے دفاع کیلئے تیار دکھایا گیا ہے۔