جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی قیادت کو سنجیدگی سے پاکستان اور اس کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو بھی موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر سر جوڑ کر بیٹھنا اور اپنے مستقبل کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا چاہیے۔




