اپریل 18, 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر تسلیم کر لیا، وفاداری کا اعلان

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای سے اپنی “مخلص اور تاحیات وفاداری” کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ان کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 88 رکنی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامی نظام کی تحریک نہیں رکے گی اور انقلاب و اسلامی نظام کسی ایک فرد پر منحصر نہیں۔

اسی طرح ایران کی مسلح افواج نے بھی نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کیا ہے، اور عہد کیا کہ وہ ہر صورتحال میں ان کے احکامات پر عمل کریں گے اور اسلامی نظام کی حفاظت کریں گے۔