اسلام آباد امریکی قونصلیٹ کی تمام امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس آج سے 13 مارچ تک معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق درخواست دہندگان کو نئی اپوائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی تاکہ ان کے ضروری امور متاثر نہ ہوں۔
اس کے علاوہ، کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرلز کی تمام قونصلر خدمات بدستور معطل رہیں گی۔
دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی نے واقعے کی ابتدائی انکوائری شروع کر دی ہے اور ایس ایس پی امجد شیخ نے مکمل تفصیلات پیش کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی کمیٹی کے سامنے پیش کیں۔ کمیٹی نے مزید افسران کو طلب کیا ہے اور مقررہ ہے کہ 7 دن کے اندر رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کی جائے۔
یہ اقدامات امریکی قونصلیٹ سروسز کی حفاظت اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔




