ستمبر 12, 2026

سرائے عالمگیر: احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دو دکانوں کو سیل کر دیا۔

کارروائی کے دوران موقع پر معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ ماہِ مقدس میں قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نگرانی کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔