واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور انہیں گلے لگا لیا۔ یہ منظر اجلاس میں موجود عالمی رہنماؤں اور سفارتی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
صدر ٹرمپ نے اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو پسند کرتے ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی سراہا، جنہیں وہ ٹف اور اچھے فائٹر سمجھتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 19, 2026
اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی@CMShehbaz pic.twitter.com/daLwem8vvM
امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران دونوں ملکوں میں شدید جنگی صورتحال تھی اور 11 طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جنگ روکائی اور واضح کیا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو دو سو فیصد ٹیرف عائد کیے جائیں گے اور تجارتی معاہدے نہیں ہوں گے، جس کے بعد دونوں ملکوں نے لڑائی بند کر دی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے قریبی تعلقات قائم ہوئے، جن کی بروقت اقدامات سے 25 ملین زندگیوں کی حفاظت ممکن ہوئی، جبکہ حقیقت میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی تھی۔



