ڈنگہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے بلڈنگ انسپکٹر کی طرف سے مزید 15 کمرشل دکانوں کو فائر سیفٹی آلات نصب کروانے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے۔ دو روز قبل 46 دکانوں کو جن میں ڈبل اور ٹرپل سٹوری پلازے بھی شامل ہیں آلات فائر سیفٹی نصب کرنے کے نوٹس دیئے گئے تھے۔ بلڈنگ انسپکٹر فخر عباس جوئیہ کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام دکانداروں کو آگ بجھانے کے آلات اور ملٹی سٹوری پلازوں کو سٹیل کی سیڑھیاں اور ایگزٹ ڈور ضرور لگوائے جائیں۔ اس میں ان کے اپنے مالی نقصان کو بھی آتش زدگی سے بچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بننے والے پلازوں کے مالکان کو نقشوں کی منظوری کے لئے 1122 ریسکیو اور سول ڈیفنس سے NOC بھی حاصل کرنا ہو گا۔




