ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) مسلم لیگ (ن) ڈنگہ کے راہنما رانا صاحب نواز نے انچارج خدمت مرکز ڈنگہ مرزا رمیض کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ رانا صاحب نواز نے مرزا رمیض کے دفتر جا کر انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر رانا صاحب نواز کا کہنا تھا کہ خدمت مراکز عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مرزا رمیض اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ مرزا رمیض نے بھی اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔




