اپریل 17, 2026

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کھاریاں احمد شیر گوندل کا ماڈل بازار”تھانہ روڈ“ ڈنگہ کا دورہ

ڈنگہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کھاریاں احمد شیر گوندل نے ماڈل بازار ڈنگہ (تھانہ روڈ) کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اربن یونٹ لاہور اور ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کے انجینئرز بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے نالوں کی تعمیر کے علاوہ دکانداروں کی طرف سے چند دکانوں کے تا حال متجاوز جگہ پر ہونے کا بھی جائزہ لیا۔ دوران وزٹ تحصیلدار حلقہ ڈنگہ چوہدری محمد شعبان اور پٹواری حلقہ ڈنگہ چوہدری محمد اسجد بھی موجود تھے۔