اپریل 19, 2026

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کے گراؤنڈ میں بنچز نہ ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کے گراؤنڈ میں بیٹھنے کے لیے بنچز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بنچز نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجبوری کے تحت ہسپتال کے اندر بیٹھنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث غیر ضروری رش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے اندر بڑھتے ہوئے رش سے نہ صرف مریضوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں بلکہ انتظامی امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر گراؤنڈ میں مناسب تعداد میں بنچز فراہم کر دی جائیں تو مریضوں اور ان کے لواحقین کو سہولت میسر آ سکتی ہے اور ہسپتال کے اندر رش میں نمایاں کمی آئے گی۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گراؤنڈ میں بنچز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں اور تیمارداروں کو بنیادی سہولت حاصل ہو سکے