ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ق) ڈنگہ کے راہنما اور جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ڈنگہ، ممتاز تاجر مرزا تجمل نوید سیئو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حاجی اعجاز احمد رنیاں جیسے باصلاحیت، دوراندیش اور مثبت سوچ کے حامل لیڈر صدیوں بعد کسی حلقے کو نصیب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صرف سٹیڈیم جیسا ایک میگا منصوبہ ہی پورے پانچ سال کے لیے دیا جاتا تو وہی کافی تھا، تاہم حاجی اعجاز احمد رنیاں نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مزید دو تین بڑے میگا منصوبے بھی حلقے کو دیے۔
مرزا تجمل نوید سیئو کے مطابق ان منصوبوں میں پارک، سٹیڈیم، خدمت مرکز، ٹراما سنٹر اور ڈھل بنگش سے کھوکھرا روڈ جیسے اہم ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جو علاقے کی مجموعی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج مخالفین بھی ان ترقیاتی کاموں کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ دیگر بڑے نمائندے ایسے منصوبوں پر خاموش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ترقیاتی منصوبے اتنے ہی آسان ہوتے تو دوسرے نمائندے بھی پندرہ دن میں خدمت مرکز کا اعلان کر کے اسے مکمل اور فعال کروا دیتے، مگر حقیقت یہ ہے کہ بعض نمائندوں کو ابھی تک منصوبوں کے لیے جگہ تک میسر نہیں آ سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام ترقیاتی منصوبے گجرات میں مسلم لیگ (ق) کی کامیابی اور عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آئندہ بھی اسی رفتار سے جاری رہے گا




