اکتوبر 29, 2026

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی، 73 افراد تاحال لاپتا

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد اب بھی 73 افراد لاپتا ہیں۔
سندھ حکومت کی قائم کردہ ہیلپ ڈیسک کے مطابق گزشتہ روز 70 افراد کے لاپتا ہونے کا اندراج کیا گیا تھا، جبکہ آج مزید 3 افراد کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاپتا افراد میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں لگی آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش میں بھی مصروف ہیں۔