اپریل 20, 2026

چوہدری طیب اکرم گورسی ایڈووکیٹ کھاریاں بار الیکشن مہم کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) چوہدری طیب اکرم گورسی ایڈووکیٹ، ایل ایل ایم یونیورسٹی آف مانچسٹر اور کرنل (ر) چوہدری طاہر اکرم گورسی آف بجیران کے صاحبزادے، کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں انگلینڈ سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
چوہدری طیب اکرم گورسی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ آف شیخوچک سے ملاقات کی، جس میں کھاریاں بار الیکشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری طیب اکرم گورسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے گروپ میں روز بروز وکلاء تنظیموں اور گروپس کی شمولیت ان کی مقبولیت کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ 10 جنوری کو کھاریاں بار الیکشن میں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔