اپریل 19, 2026

سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کی کھاریاں پریس کلب آمد، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے کھاریاں پریس کلب کے نومنتخب صدر سید تنویر نقوی، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر، سینئر نائب صدر سلیم بٹ اور فنانس سیکرٹری ملک علی ظفر کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
میاں طارق محمود نے کہا کہ صحافتی اداروں کی مضبوطی جمہوری معاشرے کے لیے ناگزیر ہے اور امید ظاہر کی کہ کھاریاں پریس کلب کی نئی قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔