اپریل 18, 2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے تحت طلبہ گجرات و کنجاہ کے لیے خصوصی اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

گجرات (ارشد علی سے) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام گجرات کے تحت طلبہ گجرات و کنجاہ کے لیے خصوصی اورینٹیشن سیشن گزشتہ روز منعقد ہوا۔سیشن میں سید وقاص انجم جعفری سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیااس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات ڈاکٹر خالد محمود ثاقب، قائمقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ, جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن ضلع گجرات چوہدری نعیم الحق شہباز، پروفیسر عبیداللہ، چم، اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات سمیت ہزاروں طلبہ نے شرکت کی