اپریل 18, 2026

شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، امتیاز حسین بٹ

ڈنگہ (پ۔ ر) سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈنگہ امتیاز حسین بٹ نے کہا ہے کہ پانچ جنوری 1928ء میں سر شاہنواز بھٹو کے گھر اس عظیم لیڈر نے جنم لیا جو آج بھی ہر مزدور‘ کسان اور باشعور پاکستانی کے دل میں زندہ ہے۔ انہوں نے 4 اپریل 1979ء کو صرف اس جرم میں دارو رسن کو چوما کہ انہوں نے پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کر کے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو متحد کر کے اسلامی امہ کمیٹی کی بنیاد رکھی۔ اسلامک بینک بنایا۔ ہزاروں پاکستانی مزدوروں کے حالات بدلنے کے لئے ان کو بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجا تھا۔ انہوں نے احمدیت کے خاتمہ کے لئے ان کو غیر مسلم قرار دینے کا وہ فیصلہ بھی کیا جو ان کے لئے موت کا پیغام لے کر آیا جمعہ کی چھٹی انہوں نے پاکستان کو دی تھی۔