ڈنگہ: امیر جماعت اسلامی پی پی 34، چوہدری اظہر اقبال نے کہا ہے کہ ڈھل پل تا ہیڈ کھوکھرا روڈ کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کیوں ہے اور ایم پی اے و ایم این اے اس حوالے سے وضاحت دیں۔
چوہدری اظہر اقبال نے مزید کہا کہ یہ سڑک تقریباً 50 دیہات سے گزرتی ہے، جہاں کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر آمد و رفت کرتے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ عوام کو صرف وعدوں سے مطمئن نہیں کر سکتا اور اس پر فوری کام شروع کرنا ہوگا تاکہ دیہات کے لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔




