اکتوبر 28, 2026

کھاریاں: چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی زیر سرپرستی کرسمس کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ ورکرز میں تحائف تقسیم

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)کوٹلہ ارب علی خان میں کرسمس کی خوشیوں کو مزید بامعنی بنانے اور معاشرتی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی زیر سرپرستی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ویسٹ مینجمنٹ کوٹلہ کے ورکرز میں کرسمس گفٹ تقسیم کی گئیں۔ اس تقریب میں چوہدری عابد رضا، چوہدری شبیر احمد اور دیگر معززین نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے ورکرز میں رقوم تقسیم کیں۔
تقریب میں بڑی تعداد میں ویسٹ مینجمنٹ ورکرز شریک ہوئے جنہیں کرسمس کے موقع پر خصوصی امداد فراہم کی گئی منتظمین نے بتایا کہ اس کا مقصد انکی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کہا کہ یہ اقدام معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
کرسمس گفٹ وصول کرنے والے ورکرز نے اس موقع پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے اور ہر سال ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کرسمس کی خوشیوں شریک ہو کر بڑے عشائیے کا اہتمام کرتا ہے یہ ہمارے لئے بوعث فخر ہے، ورکرز نے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کے دلوں میں عزت اور احترام کے جذبات کو مزید بڑھاتا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں کرسمس کے موقع پر کرسمس گفٹ کی تقسیم نے یہ واضح پیغام دیا کہ کوٹلہ میں ہر طبقہ اور ہر مذہب کے افراد کو یکساں عزت اور سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس تقریب نے نہ صرف ورکرز کے چہروں پر خوشی بکھیری بلکہ معاشرتی یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال بھی قائم کی۔

تقریب کے آخر میں دعا کی گئی کہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کی یہ روایت مزید مضبوط ہو اور ہر موقع پر ورکرز اور عام شہریوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔