اکتوبر 28, 2026

الخدمت فاؤنڈیشن اسٹڈی سینٹرز میں بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ اور قائداعظم ڈے کی تقریبات

گجرات (ارشد علی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے آرفن کئیر پروگرام سے مستفید ہونیوالے شائیننگ سٹارز طلباء و طالبات و ان کی ماؤں کے لئے مختلف اسٹڈی سینٹرز درالہدی اسکول کوٹلہ گورنمنٹ تعلیم القرآن اسکول کھاریاں عبداللہ ہاسپٹل لالہ موسی جامع اسکول گجرات میں قائد ڈے کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ٹرینرز اور بزم پیغام کے صدور اور دیگر مقررین قائدڈے کے حوالے سیشائیننگ سٹارز سے گفتگوکی۔بڑی بچیوں اورباہمت ماؤں کوالخدمت فاؤنڈیشن ونگ کی ذمہ داران نیدرس قرآن دیا۔جامع سکول گجرات سٹدی سینٹر میں ڈاکٹر مبشر اقبال گجر نے بچوں اور کی ہیلتھ اسکریننگ کی ادویات فراہم کی جبکہ تمام اسٹڈی سینٹرز میں بھی ڈاکٹرز صاحبان نے بچوں کی ہیلتھ اسکرینگ کی گئی