پنجاب اسمبلی نے قرآن پاک کے اوراق کے تحفظ سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ یہ قرار داد حکومتی رکن پیر اشرف رسول کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرار داد میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مقدس اوراق کے تحفظ کے اقدامات کی سفارش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسی دوران پنجاب اسمبلی میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرار داد بھی منظور ہوئی، جو حکومتی رکن احمد شہر یار نے پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان فیض حمید کو سزا دینے کے فیصلے کو انصاف کی بالادستی قرار دیتا ہے اور قانون سے کوئی بھی شخص کسی منصب یا حیثیت میں بالاتر نہیں۔





